اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت افرادی قوت نے کفیل کی تبدیلی کے حوالے سے طریقہ کار واضح کردیا،وزارت افرادی قوت کے مطابق ایسی 3 صورتیں ہیں جن میں پہلے کفیل کی منظوری کے بغیر ہی کفیل کفالہ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ وزارت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ اگر کسی کارکن کا اقامہ ختم ہوگیا اور کفیل اس کی تجدید نہیں کرارہا تو ایسی صورت میں کفیل تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح اگر آجر یا کفیل مسلسل تنخواہ کی ادائیگی نہیں کر رہا اور ایسا 3 مہینے تک ہوا ہے تو اس کا ثبوت پیش کرکے کارکن کفالہ تبدیل کراسکتا ہے، اس کیلئے انہیں بینک ریکارڈ ثبوت کے طور پر پیش کرنا ہوگا۔ غلط ہروب تیسری صورت ہے نقل کفالہ کے لیے، کارکن اگر لیبر آفس کو قائل کر لے کہ آجر کی جانب سے اس پر ہروب غلط لگایا گیا ہے تو اسے کینسل کر کے کارکن کو کفالت کی تبدیلی کا حکم دیا جائے گا۔