نئی دہلی (آن لائن ) بھارت میں شخص نے سونے کا ماسک خرید کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پونے سے تعلق رکھنے والے شخص نے کورونا سے بچاؤ کے لئے سونے کا ماسک خرید لیا ہے۔ ماسک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ماسک کی قیمت 14 ہزار 214 درہم ہے جس نے صارفین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ
ماسک کورونا کے لئے مناسب ہے یا نہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ضرورت کی ایک اور چیز سامنے آئی ہے۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے سونے کا ماسک بنانا ہے تو آپ اسے کم از کم سٹائلش بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور شخص منظر عام پر آیا ہے جو چاندی کا ماسک بنا رہا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے ماسک مارکیٹ میں آنے کے بعد عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس کے بعد شادیوں میں اس کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، بھارت بھی اس سے بری طرح متاثر ہو گیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافی ہوتا جا رہا ہے۔ اگر بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک 6 لاکھ 48 ہزار افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 18 ہزار 665 افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ تا ہم دنیا بھر سے اس وبا کے دوران نئی نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں، اسی دوران بھارتی شخص نے سونے کا ماسک بنا کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارت میں شخص نے سونے کا ماسک خرید کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پونے سے تعلق رکھنے والے شخص نے کورونا سے بچاؤ کے لئے سونے کا ماسک خرید لیا ہے۔ ماسک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔