لندن (این این آئی )مصر میں ایک یونیورسٹی نے امتحانات میں شامل ہونے والے طلبا کو نقل سے بچانے کے لیے کمرہ امتحان میں روبوٹ تعینات کرنے اور سوالیہ پرچہ روبوٹ کی مدد سے طلبا میں تقسیم کرنے کا نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق مصر کی سوئز کینال یونیورسٹی کے اکائونٹس اینڈ انفارمیشن کالج کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات کے لیے روبوٹ کی مدد سیسوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔کالج کی جنرل سپر وائز اور وائس چیئرپرسن ڈاکٹر ماجدہ ھجرت نے بتایا کہ روبوٹ کی مدد سے سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کا مقصد طلبا اور نگران حضرات کیدرمیان بات چیت اور نقل کے امکانات کو روکنا ہے۔یہ رپورٹ مصری طلبا نیخود ہی تیار کیا ہے۔ ملٹی ٹاسکنگ روبوٹ کو موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ تعلیم اور طلبا کے امور کے لیے کالج کے نائب اور پروجیکٹ سپروائزر ڈاکٹر غادہ الطویل نے بتایا ہے کہ روبوٹ کھانا یا دوا مہیا کرسکتا ہے۔ اسے آی سولیشن میں رکھے مریضوں تک کھانا پہنچانے کے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔روبوٹ تیار کرنیوالی ایگزیکٹو ٹیم میں کمپیوٹر سائنس کے تیسرے سال طالب علم محمد عبد اللہ خلف اللہ ،عمار احمد ابراہیم سالم اور کامل حسن کامل سلیمان شامل ہیں۔