چین میں کروناوباء کے آغاز سے پہلی مرتبہ یومیہ نئے متاثرین کی تعداد صفر

23  مئی‬‮  2020

ووہان (این این آئی)چین کے شہر ووہان میں گذشتہ سال کے اواخر میں کورونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے سے اب تک پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی نئے متاثرین سامنے نہیں آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کسی نئے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔حکام کے مطابق چین میں اب تک 84 ہزار 81 افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 4638 افراد اس سے

ہلاک ہوچکے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو نئے مشتبہ مریض ضرور ہیں جن میں سے ایک شنگھائی میں بیرونِ ملک سے آنے والا مسافر اور ایک شمال مشرقی صوبے جیلین میں مقامی طور پر متاثر ہونے والا شخص ہے۔کمیشن نے بتایا کہ ایسے نئے مریض جن میں علامات ظاہر نہیں ہو رہیں، ان کی تعداد گذشتہ روز کے 35 سے گھٹ کر 28 ہوگئی ہے۔چین میں مارچ سے متاثرین کی تعداد میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ نقل و حرکت پر سخت پابندیوں کی وجہ سے اسے مرض پر قابو پانے میں مدد ملی ہے تاہم بیرونِ ملک سے آنے والے لوگوں میں مرض کی تشخیص جاری ہے اور ان میں بڑی تعداد اْن چینی شہریوں کی ہے جو اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…