جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آئی کی سراغرسانی، قاتل سعودی رنگروٹ کا تعلق القاعدہ سے جوڑدیا

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے گذشتہ سال دسمبر میں فلوریڈا میں واقع ایک بحری اڈے پر فائرنگ کرنے والے سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے رنگروٹ کے آئی فون کا توڑ کر کے ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور اس کو اس فون سے سعودی رنگروٹ کے القاعدہ سے تعلق کے شواہد ملے ہیں۔سعودی سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد الشامرانی نے 6دسمبر2019   کو فلوریڈا میں واقع

امریکی فوج کے ایک بحری اڈے پر فائرنگ کرکے تین فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس کو امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بعد میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔وہ امریکی بحریہ کے تربیتی پروگرام کے تحت اپنے دیگر سعودی ساتھیوں کے فوجی تربیت کے لیے وہاں گیا تھا۔امریکا کے اٹارنی جنرل ولیم بار نے  ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ایپل کمپنی نے اس سعودی رنگروٹ کے آئی فون کو کھولنے سے انکار کردیا تھا لیکن محکمہ انصاف نے اس میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ایپل نے اٹارنی جنرل کے اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ جہاں تک ٹیکنالوجی اجازت دیتی تھی،اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔تاہم ولیم بار کا کہنا تھا کہ فون سے حاصل ہونے والی معلومات کوئی زیادہ مفید ثابت نہیں ہوئی ہیں۔انھوں نے کانگریس سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایپل اور دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فوجداری تحقیقات کے دوران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا پابند بنائے۔واضح رہے کہ فروری میں دہشت گرد گروپ القاعدہ نے آن لائن ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کی تھی اور اس میں فلوریڈا میں بحری اڈے پر حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا تھا۔سعودی شوٹر نے فوجی اڈے پر فائرنگ سے قبل سوشل میڈیا پر امریکا کی جنگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور القاعدہ کے مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے بعض اقوال نقل کیے تھے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ پینسکولا اڈے پر حملہ دراصل برسوں کی منصوبہ بندی کا شاخسانہ تھا اور شواہد سے یہ پتا چلتا ہے کہ الشامرانی 2015ء  سے سخت گیر بنا تھا۔ولیم بار نے یہ تسلیم کیا ہے کہ سعودی حکومت کو بھی فائرنگ کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں الشامرانی کے آئی فون سے انٹیلی جنس معلومات کی تخریج کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تحقیقاتی عمل میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔سفارت خانے نے سعودی رنگروٹ کی فائرنگ سے ہلاک شدہ امریکی فوجیوں کے کے خاندانوں سے ایک مرتبہ پھر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی عرب القاعدہ یا دوسرے دہشت گرد گروپوں کی نوجوانوں کو ورغلانے اور انھیں کمیونٹیوں یا اقوام کو ڈرانے دھمکانے کی کارروائیوں میں استعمال کرنے سے باز رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اس نے مزید کہا کہ دہشت گرد ماضی میں سعودی مملکت کے عوام ، فوج اور حتیٰ کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر بھی حملے کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…