لندن (این این آئی)برطانیہ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر اپنے ہی سائنسدانوں کو مورد الزام ٹھہرا دیا ہے۔برطانوی کابینہ کی وزیر برائے ورکس اینڈ پینشن تھریز کافی نے کہا ہے کہ حکومت کو طبی ماہرین کی جانب سے غلط مشورے دیے گئے اور ہم نے ہر قدم سائنس کے مطابق اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ وزرا کو
سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ فار ایمرجنسیز (ایس اے جی ای) کی جانب سے مسلسل تجاویز دی جاتی رہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے چوٹی کے سائنس دان سر ایڈریان اسمتھ نے کہا تھا کہ برطانوی وزراء کویہ بات نہیں کہنی چاہیے کہ وہ بالکل ویسا ہی کررہے ہیں جیسا کہ طبی ماہرین مشورہ دے رہے ہیں۔