بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

دبئی حکومت نے پاکستانیوں سے عید الفطر کے دوران سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی گزارش کر دی، خلاف ورزی کی گئی تو کیا کریں گے؟ انتباہ جاری کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)دبئی کی حکومت نے پاکستانیوں سے عید الفطر کے دوران سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی گزارش کی ہے اور ساتھ ساتھ متنبہ کیا ہے کہ اگر عید پر کورونا وائرس کے حوالے سے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور جیل بھی ہو سکتی ہے۔دبئی کی حکومت نے کہا کہ سماجی فاصلے رکھ کر پاکستانی اپنے آپ کو محفوظ کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ اپنے گھر والوں، پڑوسیوں، رشتے داروں اور پوری ریاست کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ دبئی کی

حکومت نے تمام پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر ملنے جلنے سے گریز کریں اور گھر سے باہر نکلتے وقت چہروں پر ماسک اور ہاتھ پر دستانے پہنیں۔دبئی کی حکومت نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مستقبل میں خدا ہمیں بہت سی عیدوں سے نوازے گا مگر اس سال عید پر سماجی فاصلہ بھی رکھیں اور احتیاط سے کام لیں۔حکومت نے درخواست کی ہے کہ لوگوں کی مدد کریں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…