جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 20 سالہ لڑکی کو معدے میں شدید تکلیف،پیٹ سے کیا چیز نکلی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طائف (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک لڑکی کے پیٹ سے دو کلو بالوں کا گچھا نکل آیا۔ ایک سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بیس سالہ لڑکی کو کئی مہینوں سے پیٹ میں شدید درد تھا، کئی ڈاکٹروں کو دکھایا گیا لیکن لڑکی کی تکلیف میں کوئی کمی نہ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل دوبارہ لڑکی کے پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی جس پر اس کی حالت خراب ہو گئی۔

اس پر اسے طائف کے کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے مختلف ادویات دیں لیکن لڑکی کو آرام نہ آیا۔ جب پیٹ کا ایکسرے کیا گیا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کیونکہ لڑکی کے پیٹ میں بالوں کا ایک بہت بڑا گچھا تھا اور بالوں کے اس گچھے نے معدے کی تمام جگہ کو گھیر رکھا تھا۔ حتیٰ کہ خوراک گزرنے کی جگہ بھی نہیں بچی تھی، سنگین صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی گئی، کچھ ہی گھنٹوں بعد لڑکی کا آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ڈاکٹرز بالوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کی توقع سے برعکس بالوں کا لمبا اور وزنی گُچھا پیٹ میں موجود تھا جسے نکال لیا گیا۔ بالوں کے اس گچھے کا وزن دو کلو نکلا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد المہدی نے کہا کہ لاکھوں میں سے کوئی ایک آدھ مریض ایسا ہوتا ہے جس کے پیٹ میں بال اُگنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اس لڑکی میں جس رفتار اور مقدار میں بال اگے ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے، بالوں کا یہ گچھا لڑکی کی آنتوں پر بھی لپٹ گیا تھا جس کی وجہ سے اسے زیادہ تکلیف محسوس ہوتی تھی۔ لڑکی اور اس کے والدین نے اسے تکلیف سے نجات دلانے پر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…