بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

صدر ٹرمپ نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

datetime 19  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ یہ دوا استعمال کریں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے یہی دوا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائیڈرو کلورو کین استعمال کرنے کا مشورہ انہیں وائٹ ہائوس کے

ڈاکٹروں نے دیا تھا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ہائیڈرو کلوروکین ملیریا اور لوپس سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرنے کیلئے دی جاتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہائیڈرو کلورو کین سے پوری طرح مطمئن ہیں اور اس کے متعلق انہوں نے اچھی باتیں سنی ہیں۔حیرت انگیز امر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں جب کہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں پابندی ہے کہ ڈاکٹر کی اجازت اور اس کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا استعمال نہ کی جائے۔یہ بات بھی اپنی جگہ نہایت دلچسپ ہے کہ کچھ ہفتے قبل جب امریکی صدر نے پہلی مرتبہ ہائیڈرو کلورو کین کی تعریف کی تھی اور اسے کووڈ 19 کے علاج میں معاون و مددگار ثابت کرنے کی کوشش کی تھی تو عین اسی وقت امریکی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔طبی دنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہائیڈرو کلورو کین کے حوالے سے تحفظات کا بھی شکار ہیں۔امریکی صدر نے جب اس دوا کی تعریف کی تھی تو اچانک عالمی مارکیٹ میں دوا کی نہ صرف قیمت بڑھ گئی تھی بلکہ قلت بھی پیدا ہوئی تھی۔ اسی وقت بھارت نے اس کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے صدر ٹرمپ کے فون کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…