نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔مقامی میڈیا اسے دنیا کی دوسری بڑی آبادی والے ملک بھارت کیلئے بہت بڑا چیلنج قرار دے رہا ہے۔ یہ خبر حکومت کے اس اعلان کے ایک بعد سامنے آئی ہے جس میں لاک ڈاؤن میں اہم نرمیاں پیدا کیے جانے سے متعلق بتایا گیا تھا۔لاک
ڈاؤن میں نرمی کے باوجود ملک میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ یا ماہرین نے اس کی وجہ بڑی تعاد میں لوگوں کا ایک دوسرے سے ملنا جلنا بتائی ہے۔چند پیش گوئیوں کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے اثرات جولائی تک رہیں گے تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ معاشرتی دوری کو کتنی کامیابی کے ساتھ برقرار رکھا جاتا ہے۔