ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی کیلئے امریکی صدر نے اہم اعلان کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)عالمی وبا کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اعزاز سے نوازا۔امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو سراہنے کے لیے سرکاری طور پر ایک تقریب منعقد کی گئی

جس میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نڑاد امریکی نوعمر لڑکی لیلیٰ خان کو طبی عملے اور فائر فائٹرز کو عطیہ دینے پر اعزاز سے نوازا۔تقریب میں لیلیٰ کی خدمات کے اعتراف میں ٹرمپ نے انہیں خود تعریفی سند عطا کی اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔امریکا میں جاری گرلز اسکائوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لینے والی لیلیٰ خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خدمات پیش کرنے والے مقامی طبی عملے اورفائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گرلز اسکاوئٹس کوکیز (بسکٹ ) کے 100 باکسز اور تشکر کیکارڈز پیش کیے تھے۔پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لیلیٰ خان اور ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ پیغام بھی شیئر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…