اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کامیاب اقدامات نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اپنے ملک میں صدی کی مقبول ترین وزیراعظم بن گئیں۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق عوامی سروے میں تقریباً ساٹھ فیصد لوگوں نے جیسنڈا آرڈرن کو بحیثیت وزیراعظم پسندیدگی کا درجہ دیا،
92 فیصد شہریوں نے کورونا وائرس کے خلاف حکومت کے سخت ترین لاک ڈاؤن کی بھرپور حمایت کی۔ایک ماہ سے زیادہ کے سخت ترین لاک ڈاؤن کے بعد نیوزی لینڈ میں اپریل کے اواخر سے نرمی کا آغاز کیا گیا اور پچھلے ہفتے نیوزی لینڈ کے شاپنگ مالز، دکانیں، سنیما، کیفے اور جم کھول دیے گئے۔نیوزی لینڈ میں کورونا کے 1499 مریض سامنے آئے جبکہ ہلاکتیں 21 ہوئی ہیں۔