اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کی ویکسین پوری دنیا کے شہریوں کیلئے ہو گی،ترقی پذیر ممالک میں کورونا ویکسین کی رسائی یقینی بنائیں گے،کرونا کی وباء کو جنگ عظیم دوم کے بعد سب سے بڑا بحران قرار دیتے ہوئے چینی صدر کا اہم ترین اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شفاف اقدامات کیے ہیں اور کورونا کی ویکسین کی ترقی پذیر ممالک میں باآسانی رسائی یقینی بنائی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت ہونے والی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کورونا کی وبا کے آغاز میں چین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا دفاع کیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ ان کا ملک وبا کے کنٹرول میں آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے تحت دنیا بھر کے

کورونا سے متعلق ردعمل اور اقدامات کی مکمل تحقیقات کی حمایت کرتا ہے تاہم یہ تحقیقات بامقصد اور غیر جانبدار ہونی چاہئیں۔چینی صدر نے آئندہ دو سال کیلئے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے 2 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر چین نے کورونا کی ویکسین بنائی تو اسے دنیا بھر کے شہریوں کیلئے دستیاب کرے گا اور ترقی پذیر ممالک میں اس کی رسائی کو یقینی بنائیگا۔اپنے خطاب میں چینی صدر نے کورونا کی وبا کے بحران کو جنگ عظیم دوم کے بعد سب سے بڑا بحران قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…