اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کشمیریوں کی حمایت میں پاکستانی حکمت عملی بہت موثر ،مقبوضہ کشمیرمیں مسلح تحریک عوام کی حمایت سے چل رہی ہے، بھارتی فوج کے سابق جنرل کا اعتراف

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر آن لائن)بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)ڈی ایس ہوڈانے کہا ہے کہ ایک جانب تیز رفتار انٹرنیٹ بند ہو اور دوسری جانب مخالف مواد کا توڑ نہ ہو تو بات نہیں بن سکتی۔لوگوں کی حمایت کے بغیر کہیں کوئی مسلح شورش 30 برسوں تک باقی نہیں رہتی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل ڈی ایس ہوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا طویل المدتی حل تلاش کرنے کے لیے ہمیں پاکستان کی حمایت کو کمزور اور تشدد کے جاری واقعات کو قابو کرنے کی کوششوں کے علاوہ سِول آبادی اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور اس سے پہلے کہ کوئی میری طرف سے ‘دہشت گردی کی بجائے ‘شورش’ کا لفظ استعمال کرنے پر کوئی اعتراض کرے، میں واضح کرنا چاہوں گا کہ دہشت گردی بھی شورش میں استعمال ہونے والا ایک ہتھیار ہی ہے۔جنرل ڈی ایس ہوڈا کے مطابق ‘انسدادِ شورش کو اکثر ‘دل و دماغ’ کا کھیل قرار دیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان آپریشنز میں دل سے زیادہ دماغ کا کام ہوتا ہے۔ آج کی دنیا میں جہاں اطلاعات، پروپیگنڈہ اور فرضی خبر کی بہتات ہے، تنازعات میں اصل مقابلہ لوگوں کے دماغ کو اثر انداز کرنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘حکومت اور دہشت گرد، دونوں اطلاعاتی حکمتِ عملی کے ذریعہ لوگوں کو اپنی جانب لانے اور ان کا بھروسہ جیتنے کے لیے مقابلے کی ایک دوڑ میں ہیں۔ فوجی زبان میں ہم اسے ‘انفارمیشن وار فیئر’ یا بیانئے کی لڑائی ‘بیٹل آف نیریٹیوز’ کہتے ہیں۔ جنرل ہوڈا نے بتایا کہ ‘اس لڑائی میں دہشت گرد، جو بنیادی طور فیک نیوز پر انحصار رکھتے ہیں وہ فائدے میں ہیں۔ونسٹن چرچل نے کہا ہے ‘اے لائی گیٹس ہاف وے ارانڈ دی ورلڈ بیفور دی ٹروتھ ہیز اے چانس ٹو گیٹ اِٹس پنٹس آن(سچائی کو جب تک پتلون پہننے کا موقع ملتا ہے ایک جھوٹ آدھی دنیا کا چکر کاٹ کے آگیا ہوتا ہے)۔

چرچل نے یہ بات اس وقت کہی تھی جب عالمی مواصلات ریڈیو اور ٹیلی گرافی پر مبنی تھیں۔ آج اسمارٹ فونز کی بدولت پلک جھپکنے میں بات چند منٹ میں دنیا بھر میں پہنچ جاتی ہے۔2018جنرل ہوڈا نے بتایا کہ ‘جموں و کشمیر کی عوام کو ان کے مذہبی عقائد اور ان کی تہذیبی شناخت کو لاحق کسی بھی خطرے کے حوالے سے یقین دہانی کرانا بہت اہم چیلنج ہے۔ پاکستان اور علیحدگی پسند مسلسل ان خدشات پر کھیلتے رہے ہیں اور دفعہ 370کے ارد گرد گھومنے والے مسائل، شہریت ترمیمی قانون اور راوں برس ماہ فروری میں دہلی میں ہونے والے تشدد نے انہیں مزید موقع فراہم کیا ہوا ہے۔

ڈی ایس ہوڈا کے مطابق ‘بدقسمتی سے حکومت نے پاکستان کے پروپیگنڈہ کا توڑ کرنے یا اپنا بیانیہ سامنے لانے میں سستی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک جانب جموں و کشمیر میں بظاہر فرضی خبروں کو روکنے کے لیے، تیز رفتار انٹرنیٹ بند ہے تو دوسری جانب باقی ملک میں شدت پسند مسلم مخالف مواد کے خلاف کارروائی کیے جانے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کے جذبات کا خیال رکھنے کے لیے سرکار کی مواصلت غیر موجود یا پھر غیر موثر ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ سمجھنا بھی لازمی ہے کہ ایک موثر بیانیہ فقط پیغام رسانی سے متعلق نہیں ہے بلکہ اس کی حمایت میں، اس پیغام سے مطابقت رکھنے والی، نظر آنے والی کارروائیاں بھی لازمی ہیں۔ اگر ہمدردی اور معاشی ترقی کے وعدوں کے ساتھ قابلِ فہم پروگراموں کی تعمیل نہ کی جائے تو اس کا بہت کم اثر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…