پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر پر دہشتگردوں سے’’تعاون‘ ‘کی کوشش کا الزام، فرد جرم عائد محمد مسعود نے ایف بی آئی کے مخبروں کو بتایا تھا کہ۔۔۔حکام نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن ( این این آئی)امریکہ میں سابق میو کلینک کے محقق اور پاکستانی ڈاکٹر پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے تعاون کی کوشش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ 28 سالہ محمد مسعود نے ایف بی آئی کے مخبروں کو بتایا تھا کہ انہوں نے دولت اسلامیہ (داعش) کے گروپ سے وفاداری کا وعدہ کیا تھا اور وہ تنہا امریکہ میں حملے کرنا چاہتا ہے۔

محمد مسعود کے خلاف فرد جرم امریکی اٹارنی ایریکا میکڈونلڈ نے پڑھ کر سنائی۔مسعود پر ابتدائی طور پر مجرمانہ شکایت کے تحت الزام عائد کیا گیا جبکہ اسے منیپولیس سینٹ پال ایئرپورٹ سے 19 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مسعود ورک ویزا پر امریکہ میں تھا۔انہوں نے عدالتی دستاویزات میں الزام لگایا کہ جنوری سے مارچ تک مسعود نے مخبروں کے سامنے متعدد بیانات دیے تھے۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ مسعود مذکورہ مخبروں کو ادعش کے گروپ کے ممبر سمجھ رہا تھا۔انہوں نے گروپ اور اس کے رہنما سے اپنی بیعت کا وعدہ کیا تھا اور اس نے شام جا کر داعش میں شمولیت سمیت امریکہ میں تنہا حملے کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔استغاثہ کے مطابق مسعود نے ایک مخبر کو پیغام دیا کہ میں یہاں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں، آپ کو معلوم ہے بھیڑئیے والی چال ’تنہا‘ تاہم مجھے احساس ہوا کہ مجھے بھائی بہنوں کے بچوں کی مدد کرنے کے لیے زمین پر رہنا چاہیے۔استغاثہ نے بتایا کہ مسعود نے عمان، اردن کے راستے اور مارچ کے آخر تک شام جانے کا ارادہ کیا تھا لیکن 16 مارچ کو اسے اپنے سفر کے منصوبوں کو تبدیل کرنا پڑا کیونکہ اردن نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد مسعود اور ایک مخبر نے دوسرے مخبر سے ملنے کے لیے مینیپولس سے لاس اینجلس جانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا، جس کے بارے میں مسعود کا خیال تھا کہ وہ کارگو جہاز میں داعش کے علاقے میں سفر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

مسعود کے وکیل نے فوری طور پر فرد جرم پر کوئی بیان نہیں دیا۔عدالت کے دستاویزات میں کلینک کا نام نہیں ہے جہاں مسعود کام کرتا تھا۔میو کلینک نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسعود پہلے میڈیکل سینٹر میں کام کرتا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ جب وہ گرفتار ہوا تو وہ وہاں ملازمت نہیں کرتا تھا۔مجرمانہ شکایت سے متعلق ایک حلف نامے کے مطابق مسعود نے فروری میں کہا تھا کہ وہ اپنے آفس کو مطلع کردے گا کہ 17 مارچ ان کی ملازمت کا آخری دن ہوگا۔حلف نامے میں کہا گیا کہ ایف بی آئی نے جنوری میں اس بات کی تحقیقات شروع کیں اور یہ معلوم کیا گیا کہ مسعود کے عزائم کیا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسعود نے ایک خفیہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغامات بھیجے ہیں جس میں انہوں نے داعش کی حمایت کی۔حلف نامے کے مطابق 24 جنوری کو مسعود نے خفیہ طریقے سے ایک مخبر سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ والا میڈیکل ڈاکٹر تھا اور افغانستان کے قریب شام، عراق یا شمالی ایران کا سفر کرنا چاہتا تھا تاکہ ’فرنٹ لائن میں لڑنے والے زخمی بھائیوں کی مدد کرسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…