بیجنگ(آن لائن)چین کو اس کی آبادی میں قوت مدافعت کی کمی کی وجہ سے کورونا وائرس وباء کی دوسری لہر کے خطرے کا سامنا ہے ، یہ انتباہ ملک کے حکومتی سینئر طبی مشیر نے جاری کیا ہے ۔کئی ماہ کے لاک ڈائون کی سفری پابندیوں کے بعد چین نے وائرس کو زیادہ تر قابو میں کرلیا تھا ، تاہم دوسری لہر کے خدشات جنم لے رہے ہیں جیسا کہ شمال مشرقی صوبوں اور وسطی شہر ووہان میں کیسز ابھر کر سامنے آئے ہیں ۔وباء کے لئے حکومت کے رد عمل کے عوامی چہرے ژونگ نان شان نے سی این این کو
بتایا کہ چینی عوام اس وقت کووڈ۔19وباء سے متاثر ہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ژونگ نے مزید کہا کہ ہمیں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ، یہ دیگر ممالک سے بہتر نہیں ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ۔ژونگ جو کہ وباء کی تحقیقات کے لئے ووہان بھیجے جانیوالے ماہرین کی ٹیم کا حصہ ہیں ، نے کہا کہ مقامی حکام اس وقت وہ حقیقت بتانا پسند نہیں کرتے ، میں بتائے گئے کیسز کی تعداد کے نتیجے پر یقین نہیں رکھتا ، لہذا میں ان سے بار بار پوچھ رہا ہوں کہ آپ کو پھر مجھے اصل تعداد بتانا ہو گی ۔