ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

روسی صدرکے ترجمان دمتری پیسکوف کرونا کا شکار پوتین  سے ان کی آخری ملاقات کب ہوئی تھی؟پتہ چل گیا

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیسکوف نے بتایا کہ میں کرونا کی وجہ سے بیمار ہوں اور علاج کروا رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین سے ان کی ملاقات کوئی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

پیسکوف جو پوتین کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں اور ان کے بیرون ملک دوروں میں ان کے ہمراہ رہے ہیں، چھ مئی سے منظر عام سے غائب تھے۔ انہوں نے چھ مئی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔صدر ولادی میر پوتین ماسکو میں نوو یوگریو میں اپنی رہائش گاہ سے باقاعدگی کے ساتھ اپنی کابینہ کے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس منعقد کرتے ہیں۔ مگر حالیہ ایام میں ان کے ترجمان کو ان اجلاسوں میں ںہیں دیکھا گیا۔30 اپریل کو روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے شبے میں وہ کچھ عرصے کے لیے گھر میں قرنطینہ میں رہیں گے۔روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ وزیراعظم کرونا وائرس سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ ہر روز ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور تمام فیصلوں کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…