نئی دہلی(این این آئی)انڈیا میں حکومت نے ایسے دیہاڑی دار مزدوروں سے اپنا ٹرین کا کرایہ خود ادا کرنے کا حکم دیا ہے جو کسی دوسری ریاست میں پھنس چکے ہیں اور اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔ایسے لاکھوں افراد 24 مارچ کو لاک ڈان کے نفاذ کے بعد کسی دوسری ریاست میں پھنس گئے تھے
اور ان کے پاس روزگار کا کوئی ذریعہ بھی نہیں تھا۔ یہ لاک ڈائون انڈیا میں کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے لگایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرین کی ٹکٹ تقریبا 800 انڈین روپے یا 11 ڈالر بنتی ہے۔ دیہاڑی دار مزدو روز 200 سے 600 روپے کماتا ہے۔انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے کہا کہ وہ ان مزدوروں کے کرایے ادا کرے گی۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے منسوب ایک بیان کے مطابق کانگریس پارٹی ان افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے کرایے ادا کرنے کے انتظامات کرے گی۔یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ صرف ان افراد سے کرایے کیوں وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ حکومت نے بیرون ملک پھنسے اپنے شہریوں کی مفت وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔