ایران کے سرکاری روزنامہ نے جرمن چانسلرمیرکل کوہٹلر قرار دے دیا

3  مئی‬‮  2020

تہران (این این آئی)ایران کے ایک سرکاری روزنامہ نے جرمنی کو لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ردعمل میں جرمن چانسلر اینجیلا میرکل کو نازی لیڈر ایڈولف ہٹلر کے مشابہ قرار دے دیا ہے۔ایران کے سرکاری روزنامہ وطنِ امروز میں ’’ صہیونیت کے ملازم‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون شائع ہوا ،اس میں میرکل کو ہٹلر قرار دیا گیا ہے۔

یہ روزنامہ ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب سے وابستہ ہے۔اس مضمون میں حزب اللہ کو خطے میں ایران کا سکیورٹی بازو قرار دیا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمنی کے فیصلے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ کارفرما ہے اور اسی کے ایما پر جرمنی نے لبنانی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔مضمون نگار نے لکھا کہ حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے اور اس کی سرگرمیوں پر قدغنوں کے ذریعے (امریکی صدر ڈونلڈ )ٹرمپ خطے میں ایران کے ایک سکیورٹی بازو کو کم زور کرنا چاہتے ہیں تاکہ آخرکار خود ایران کی قومی سلامتی کو کم زور کیا جاسکے۔اس مضمون میں یہ دلیل دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ حزب اللہ خطے میں سلامتی کو برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ ہے، امریکا اس کو کمزور کرکے دراصل خطے میں عدم استحکام اور بد امنی پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ یہاں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرسکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…