ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سبحان اللہ !امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لائوڈ سپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ پال ( آن لائن )امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے حکام نے پہلی بار رمضان المبارک میں لاڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تین شہروں میں ہزاروں افراد نے اذان کی آواز فضائوں میں گونجتی سنی۔

امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران پانچوں وقت کی اذان لاڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں صرف اسلامک سینٹرز یا مساجد کے اندر ہی اذان کی اجازت تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریبا 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمارمیں بتایاگیاکہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 871 ہو گئی ہے۔ ادھر نیویارک میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی جس کے بعد لاشوں کو کنٹینرز کے اوپر رکھنا شروع کر دیا گیا ۔برطانیہ میں وبا کا نقطہ عروج گزر گیا جب کہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اموات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی،کئی پورپی ممالک نے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…