اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

امریکی جریدہ فوربز 30 انڈر 30 کی فہرست میں 10 پاکستانیوں کے نام شامل

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز نے اپنی سالانہ30 انڈر 30 ایشیا کی 2020 کی فہرست جاری کردی، جس میں 5 پاکستانی نوجوانوں کے نام بھی شامل ہیں۔واں برس ادارے کی یہ پانچویں فہرست ہے، فوربز نے اس فہرست کا آغاز 2016 میں کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیا کی جاری کی گئی فہرست میں مجموعی طور پر 300 ایسے نوجوانوں کے نام شامل ہیں جن کی عمریں 30 سال تک ہیں

اور اس بار فہرست میں 5 پاکستانی اداروں اور 10 نوجوانوں کے نام بھی شامل ہیں۔فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان، ہندوستان، چین، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور نیپال سمیت ایشیا کے 22 ممالک کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں 300 نوجوانوں میں سے سب سے زیادہ 69 نوجوان آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے ملک بھارت سے ہیں، دوسرے نمبر پر 41 نوجوانوں کے ساتھ چین ہے، جب کہ فہرست میں جاپان کے 31، جنوبی کوریا کے 25، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور سنگاپور کے بالترتیب 22 نوجوانوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں بنگلہ دیش کے 2، افغانستان کے ایک، سری لنکا کے 4، نیپال کے 3، نیوزی لینڈ کے 4 اور پاکستان کے 5 اداروں کے 10 نوجوانوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔پاکستان کے نوجوانوں کے نام آرٹ، سوشل انٹرپرینر اور انٹرپرائزز ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شامل کیے گئے ۔پاکستان کے سب سے زیادہ یعنی 5 میں سے تین اداروں کے نام سوشل انٹرپرینر کے شعبے میں شامل کیے گئے ہیں اور ان تینوں اداروں کے 7 افراد کے نام مذکورہ فہرست میں شامل کیے گئے۔مجموعی طور پر پاکستان کے 5 میں سے 2 ادارے ایسے ہیں جنہیں تنہا کسی نوجوان نے شروع کیا اور تنہا ہی اسے چلا رہے ہیں، باقی فوربز کی فہرست میں شامل دیگر تین اداروں کے 2 سے 3 شریک بانی ہیں۔فوربز کی فہرست میں آرٹ کے شعبے میں نوجوان پاکستانی ڈیزائنر ناشرہ بلاگم والا بھی فوربز کی فہرست میں نام شامل کروانے

میں کامیاب گئی ہیں۔پاکستان کے باقی تین اداروں اور 7 افراد کو سوشل انٹرپرینر کے شعبے میں شامل کیا گیا ہے، اسی شعبے میں برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی نوجوان بلال بن ثاقب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اسء شعبے میں پاکستانی ادارے اورنڈا کو بنانے والے تین نوجوانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، مذکورہ ادارے نے آن لائن تعلیم کے لیے تعلیم آباد نامی ایپلی کیشن بنائی، جس نے تھوڑے عرصے میں مقبولیت حاصل کی۔سوشل انٹرپرینر کی فہرست میں اسلان احمد، شایان سہیل اور حافظ اسامہ تنویر کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ان تینوں نوجوانوں نے بھی پاک وٹائے نامی پینے کے پانی کو صاف بنانے والے ایک ادارے کا قیام کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فوربز نے انہیں فہرست میں جگہ دی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…