اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سعودی خاتون سے زیادتی کرنے والے پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ( آن لائن )سعودی مملکت میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین افراد اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ گئے، جن کا گزشتہ روز جدہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ ملزمان گھروں میں لوٹ مار کرنے کے علاوہ خواتین کی آبرو ریزی کرنے جیسے گھنانے جرائم میں بھی ملوث تھے۔ اردو نیوز کے مطابق پاکستانی شہری محمد عمر ولد محمد لئیق اور اس کے دو سعودی ساتھیوں ھتان بن سراج بن سلطان الحربی

اور سلطان بن سراج بن سلطان الحربی کو عدالت کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے اور ایک گھر میں گھس کر دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، گزشتہ روز اس سزا پر عمل کرتے ہوئے ان تینوں کا سر قلم کر دیا گیا۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی شہری محمد عمر اور اس کے دونوں سعودی ساتھی ھتان اور سلطان سیکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں ایک گھر میں داخل ہوئے، اس دوران انہوں نے شراب بھی پی رکھی تھی۔تینوں افراد نے گھر میں گھستے ہی ایک خاتون کوچاقو کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ سعودی نوجوان ھتان نے اس خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اسی دوران گھر میں موجود ایک اور خاتون نے ایک کمرے کا دروازہ لاک کر کے خود کو بچانے کی کوشش کی، مگر عمر اور سلطان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے اور اس خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…