جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

انجلینا جولی کی کرونا وائرس سے حالت انتہائی تشویشناک، پلاسٹک سرجری کرا ہالی ووڈ اداکارہ کی ہمشکل بننے والی سحر تبار وینٹی لیٹر پر منتقل

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

تہران(این این آئی)بے شمار کاسمیٹکس سرجریاں کرا کر ہالی وڈ اسٹار اینجلیناجولی کی نقل کرنے والی ایرانی لڑکی سحر تبار کو جیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام پر مشہور ہونے والی 22 سالہ سحر تبار کی وکیل کا کہنا تھا کہ سحر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سحر تبارکی وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ججز سے متعدد بار

درخواست کی ہے کہ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے سزا کم کی جائے لیکن ہر بار ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔واضح رہے کہ ایرانی لڑکی سحر تبار کو 2019 میں تشدد پر اکسانے، نوجوانوں میں کرپشن کی حوصلہ افزائی کرنے اور اور غیر قانونی ذرائع سے آمدن حاصل کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔ایران میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 4 ہزار 700 سے زائد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…