اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کروناکے مریضوں میں اضافہ، 1088 نئے کیسوں کی تصدیقوائرس سے متاثرہ مزید پانچ افرادہلاک،نئے متاثرین میں 83فیصد غیرملکی شامل

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 1088 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور مزید پانچ افراد اس مہلک وَبا کی نذر ہوگئے۔اس طرح اب کل متوفیوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق مملکت میں اس مہلک وائرس کا

شکار افراد کی تعداد 9362 ہوگئی ہے۔نئے کیسوں میں 17 فی صد سعودی عرب کے شہری ہیں اور 83 فی صد غیر شہری ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وفات پانے والے پانچوں افراد غیرملکی ہیں۔ان میں چار مکہ مکرمہ میں رہ رہے تھے اور ایک جدہ میں مقیم تھا۔ان کی عمریں 37 سے 64 سال کے درمیان تھیں اور وہ پہلے سے مختلف دائمی عوارض میں مبتلا تھے۔ڈاکٹرالعبدالعالی نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی علاقہ وار تفصیل جاری کی ہے۔اس کے مطابق مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ 251 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد جدہ میں 210 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کے بہ قول الدمام میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 194 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ مدینہ منورہ میں 177، الہفوف میں 123، دارالحکومت الریاض میں 85 اور دس سے زیادہ دوسرے شہروں میں دو، دو ،چار چار کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ مملکت میں اب تک 1398 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔‎



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…