اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) را کا ایجنٹ کینیڈا میں پکڑا گیا، اس پر بات کروں گا لیکن پہلے یہ کہ جب کسی کا کوئی دن ہوتا ہے تو اس کے وزیراعظم اور صدر مبارکباد دیتے ہیں اس دفعہ ہمارے خالصہ یعنی بیساکھی کے موقع پر اقوام متحدہ کی طرف سے تو ہمیں مبارکباد دی گئی لیکن جن کے ساتھ ہمارا رشتہ ہے، مودی سرکار نے کہاکہ اقوام متحدہ ان کو کیسے مبارکباد دے سکتا ہے یہ بیساکھی کوئی مذہبی دن تھوڑی ہے۔
اس طرح مودی سرکار آگ بگولہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ یہ مذہبی دن نہیں ہے یہ دن تو پہلے بھی پنجابی مناتے تھے، ہرجیت سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارے خلاف ٹوئٹر پر ٹرینڈز چلائے گئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ہائبرڈ سکھ بھائیوں کو بھی اب سمجھ لگ گئی ہے، ہرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو نہیں مانتا، ہمیں بھی نہ مانے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اے بھٹہ چاریہ نامی سکھ جو کینیڈا میں اخبار چلاتا تھا اسے کینیڈین آفیشل نے گرفتار کیا اور اس نے دوران تفتیش قبول کیا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ را کے عہدیداروں سے پچیس بار مل چکا ہے اور وہ ان آفیشلز سے ملتا رہتا ہے۔ ہرجیت سنگھ نے کہا کہ اس کا مقصد سکھوں اور پاکستان کو بدنام کرنا تھا اس کے لئے پیسہ دے کر کینیڈا کے سیاستدانوں کو ساتھ ملانا تھا، کینیڈین سیاستدانوں کو اس بات پر مائل کرنا تھا کہ کینیڈا سے پاکستان میں ہونے والی فنڈنگ دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہی ہے۔ ہرجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب کینیڈا کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ بھارت ماتا یہاں بھی گند ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکھوں کی کمیٹیوں نے یہاں فنڈ اکٹھا کیا پاکستان کے ڈیم کے لئے اور کینیڈا سے پیسہ بھجوایا جس پر بھارت کو بہت تکلیف تھی کہ یہ کیا ہو رہا ہے سکھ تو پاکستان کو امداد بھیج رہے ہیں۔