بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کئی عشرے فضائوں میں راج کرنے والی معروف ائیرلائن دیوالیہ ہوگئی

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریٹوریا(این این آئی)کرونا کی وبا نے چند ماہ کے اندر اندر پوری دنیا میں فضائی آمد ورفت اور فضائی کمپنیوں کے کاروبار کو ٹھپ کرکے رکھ دیا ہے۔ سیکڑوں بین الاقوامی شہرت یافتہ فضائی کمپنیاں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے میں ناکامی کے بعد ملازمین کو فارغ کرنے پرمجبورہیں اور بعض دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دیوالیہ ہونے والی

فضائی کمپنیوں میں جنوبی افریقا کی قومی ایئرلائن بھی شامل ہے۔ یہ کمپنی کوویڈ 19 وائرس کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے کے بعد دیوالیہ ہوچکی ہے۔جنوبی افریقا کی قومی ایئرلائن حکومت سے مزید مدد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کیبعد اس نے اپنے 4700 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ فضائی کمپنی 86 سال تک فضائوں میں راج کرتی رہی ہے مگر ایک وائرس نے اسے تباہی کے دھانے پرپہنچا دیا ہے۔اس وقت جنوبی افریقا کی نیشنل ایئر لائن کے کچھ طیارے جرمنی اور برازیل جیسے ممالک میں کارگو سروس کی حد تک محدود ہوگئے جب کہ کمپنی کی معمول کی پروازیں معطل ہیں۔جنوبی افریقا کی قومی ایئرلائن سالانہ بچت اسکیم کے تحت کام کرتی رہی ہے۔ اب کمپنی کے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ اس کی اندرون اور بیرون ملک موجود املاک کو فروخت کرنا ہے۔کرونا کی وبا سے قبل جنوبی افریقا کی حکومت کی طرف سے بھی اس کمپنی کو امدادی پیکج ملتے رہے ہیں۔ سنہ 2011 کو منافع کمانے کے بعد کرونا نے کمپنی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…