اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود ایران کا مذہبی مزارات کھولنے کا اعلان

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں کرونا کی وبا کے تسلسل کے باوجود حکومت نے مشہد، قم اور شیراز میں موجود مزارات کھولنے کی تیاری شروع کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق 23 اپریل کو ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی ایران نے مزارات کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا کی وبا سے نمٹنے میں ناکامی پرحکومت کو عوامی حلقوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایران میں کرونا پھیلنے کے بعد بروقت مزارات پرپابندی نہیں لگائی گئی جس کے نتیجے میں کرونا کی وبا دوسرے علاقوں میں پھیلتی چلی گئی۔گذشتہ جمعہ کو ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت صحت کرونا کی روک تھام کے لیے خالص سائنس انداز اپنا رہی ہے۔دوسری طرف ایران میں سیاسی ہ نمائوں، ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین کی جانب سے کرونا کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بڑے مذہبی اجتماعات پرپابندی بدستور برقرار ہے۔ جب کہ دوسری طرف ایران کی مذہبی اتھارٹی ملک بھرمیں مزاروں اور دیگر مذہبی مراکز کو زائرین کے لیے کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔ایران کے شمال مشرقی شہرمشہد میں شیعہ مزارات کے ایک عہدیدار احمد مارفی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ شہر میں مزارات کھولنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…