منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے، 500 روپے کے لیے لائنیں لگوا کر غریبی کا مذاق اڑانے پر بھارتی سکھ کی مودی حکومت پر برس پڑا ، خواتین کا بڑا مطالبہ

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے ، غریب کا اچھا مذاق اڑانے کا طریقہ ہے 500روپے کی خاطر لمبی لمبی لائن میں لگوائو اور خود اقتدار میں بیٹھ کر مزے لو ۔ بھارتی سکھ مودی سرکار پر برس پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں بھی لاک ڈائون کی کیفیت چل رہی ہے جس کی وجہ سے بھارتی حکومت کی جانب سے کرونا کی وجہ سے

بے روزگار ہونےوالے افراد کی امداد کیلئے 500روپے دیئے جارہے ہیں جو ان کیساتھ کسی مذاق سے کم نہیں ہیں ۔ اسی حوالے سے بھارتی سکھ نے اپنا ویڈیو پیغام بنا کر اپ لوڈ کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں بیٹھ کر اقتدار کا مزہ لوٹنے والے سیاستدانوں کو شرم نہیں آتی جو 500روپے کیلئے لائنیں لگوا کر غریبی کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ اس کا کہنا تھا کہ صبح صادق لوگ یہاں 500روپے کے حصول کیلئے جمع ہوتے ہیں جن کیلئے نہ تو کسی سائے کا انتظام ہے اور نہ ہی پانی پینے کا کوئی بندوبست ہے ۔ میں حاکم وقت نریندر مودی سے پوچھنا چاہتا ہوں جو اربوں روپیہ ایکٹرون سے اکھٹے ہوئے ہیں انہیں کہاں بھیجنا ہے ۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے ۔ بھارتی سکھ نے دہائی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف لاک ڈائون کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب چند سو روپے کیلئے بھارتی عوام کی زندگی میں ڈال کر بنا کسی رولز ریگولشن کے لائنیں لگوائی جارہی ہیں ۔ تاہم بھارتی خواتین نے بھی دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مود ی سرکار کو چاہیے کہ بھارتی غریب عوام کا ڈیٹا بنا کر انہیں گھر گھر راشن دے تاکہ ہماری زندگیا ں محفوظ ہو سکیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…