اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرجرمانہ، ٹیکسی ڈرائیور نے کار جلادی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل،لبنانی فوج نے ڈرائیور کو بچالیا

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی )لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پولیس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ عاید کیا ہے جس پر دل برداشتہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کار ہی کو نذر آتش کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو کی تشہیر کی جارہی ہے۔اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیروت کے

بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ پر ڈرائیور نے اپنی سفید رنگ کی رینالٹ کار کو آگ لگا دی ہے،اس کے بعد وہ شعلوں میں لپٹی ہوئی ہے جبکہ لبنانی فوجی اس ڈرائیور کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔لبنانی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا اور لوگوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور کسی ناگزیر ضرورت کی صورت ہی میں باہر نکلیں لیکن اس واضح حکم کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔کار کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے چند گھنٹے کے بعد لبنانی شہریوں نے گو فنڈ می کے نام سے ایک صفحہ بنا دیا ۔اس پر اس ٹیکسی ڈرائیور کے لیے 10 ہزار ڈالر کی رقم جمع کرنے کی اپیل کی گئی تا کہ وہ اس سے ایک نئی کار خرید سکے اور اپنے لیے روزگار کا بندوبست کرسکے۔‎

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…