کورونا کے بعد چین میں ’’ہنٹا وائرس‘‘ آگیا 1شخص ہلاک، 32 افراد میں منتقل ہونے کی تصدیق

24  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کروناوائرس کے بعد چین میں نئے وائرس نے سر اٹھا لیا ۔ ایک ہلاک جبکہ 32افراد متاثر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے ۔ چین میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ ابھی روکا ہی نہ تھا کہ نئے وائرس نے سر اٹھا لیا ۔ نئے وائرس ہنٹاکے کیسز چین کے صوبے حنان میں سامنے آئے جس سے ابھی تک

ایک شخص ہلاک جبکہ 32افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ گلوبل ٹائمر کی رپورٹ کے مطابق ہنٹا وائرس کے 32افراد میں ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ وائرس بھی کرونا کی طرح خوفناک ہے اور یہ بھی ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے ۔ ہنٹا وائرس کی ابتدائی علامات میں تھکاوٹ ، بخار اور پٹھوں میں درد شامل ہے ، خاص طور پر رانوں ، کولہوں ، کمر اور کبھی کبھی کندھوں میں۔ متاثرہ شخص سر درد ، چکر آنا ، سردی لگنا ، اور پیٹ کی پریشانیوں کا بھی سامنا کرسکتا ہے۔اس کی علامت ظاہر میں ہونے میں تقربیاً آٹھ ہفتوں کا لگ سکتا ہے ۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ چینی صوبت ہوبے کے لاک ڈان میں کافی حد تک نرمی کر دی گئی ہے۔چینی میڈیا نے منگل کو بتایاکہ جاری کیے جانے والے سرکاری بیان کے مطابق تندرست شہریوں کو یہ صوبہ چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے اس صوبے کا رابطہ باقی دنیا سے کاٹ دیا گیا تھا۔ صوبائی دارالحکومت ووہان ابھی بھی سات اپریل تک بند رہے گا۔ دنیا میں اسی صوبے سے کورونا وائرس کا آغاز ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…