منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

’’بحرین میں21  لڑکیاں  سمگلرز کے چنگل سے آزاد ‘‘ دھوکے باز وں نےانہیںکس بہانے سے بلایا ، پھر ان سے کونسے  شرمناک کروایا جاتا رہا ؟لڑکی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحرین (این این آئی)بحرینی پولیس نے قازقستان کی 21 لڑکیوں کو انسانی سمگلروں کے چنگل سے بچالیا۔ جسم فروشی کا دھندہ کرانے والے ایک گروہ نے انہیں انجانے میں پھنسا لیا تھا۔ قازقستان کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع ملنے پرکہ قازقستان کی لڑکیاں ایک غیر قانونی گروہ کے چنگل میں پھنس گئی ہیں بحرینی پولیس کو مطلع کرکے مدد طلب کی تھی۔المرصد اور مزمز ویب سائٹ کے مطابق

قازقستان کے دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ بحرین میں قازقستان کے سفارتخانے نے بحرینی پولیس کی مدد سے 21 قازق لڑکیوں کو انسانی سمگلروں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔تفصیلات کے مطابق دھوکے بازوں کے ایک گروہ نے قازقستان کی لڑکیوں کو ہوٹل میں ملازمت کے بہانے بحرین بلایا تھا۔منامہ پہنچنے پر ان کے پاسپورٹ چھین لیے اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔ انکار پر تشدد بھی کیا گیا۔سرکاری بیان کے مطابق انسانی سمگلروں کے گروہ میں شامل تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتداء میں قازق لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ متعلقہ سرکاری ادارے ، انسانی سمگلروں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ایک لڑکی نے بتایا کہ اسےنوکری دلوانے کے بہانے یہاں لایا گیا ، یہاں پہنچے ہی میرا پاسپورٹ مجھے سے چھین لیا گیا اور مجھے جسم فروشی کیلئے مجبور کیا گیا ۔یاد رہے کہ بحرینی حکام نے قازقستان کی لڑکیوں کو نفسیاتی مسائل سے نکالنے کے لیے سپیشلسٹ سینٹر میں منتقل کردیا ہے۔ جلد ہی انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…