جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔ سارہ عمیر نے کم عمری میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کا پہلا ڈرامہ 2008 میں پی ٹی وی پر نشر ہوا، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ سارہ نے نجی ٹی وی کے مقبول ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کا بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔سارہ عمیر نے 2014 میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم حال ہی میں وہ تماشا سیزن 4 سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھی۔

سارہ عمیر نے کہا کہ میں نے تماشا میں حصہ اس لیے لیا کہ مجھے ایک بریک کی ضرورت تھی، میں اور میرے سابق شوہر ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے اکثر سامنا ہو جاتا ہے، میں سمجھتی ہوں اب سب کو بتا دینا چاہیے کہ میری طلاق ہو چکی ہے، جو کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ پہلے ہوئی، میں ذہنی دبا میں تھی اور مجھے بطور سنگل پیرنٹ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ تماشا نے مجھے سکون دیا، وہاں نہ کوئی فون تھا، نہ باہر کی دنیا سے تعلق، نہ ہی ملاقاتیں، میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کچھ وقت ایسے مقام پر گزاروں جہاں سگنلز ہی نہ ہوں اور اللہ نے مجھے یہ موقع دیا، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اتنی مشکلات دیکھ چکی ہوں کہ تماشا میرے لیے بس کھیل ہی ہو گا، وہاں جب لوگوں کو لڑتے دیکھتی تھی تو سب کچھ بچکانہ سا لگتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…