بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر کے حکم پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا، اور ان کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کو نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی تحریری وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔

ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواست موصول ہونے کے بعد جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بطور سربراہ ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی شامل تھے۔ اس کمیٹی کا مقصد ججز سے متعلق شکایات کی سماعت تھا، لیکن سربراہ کی تبدیلی کے بعد یہ کمیٹی غیر مؤثر ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کی تھی۔ اپنی درخواست میں ان کا مؤقف تھا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ہراسانی کے معاملے کو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جانا چاہیے۔یہ شکایت اس وقت سامنے آئی جب کمرہ عدالت میں ایمان مزاری اور چیف جسٹس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…