ٹوائلٹ میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم ویڈیو بنا کر کیا کرتا تھا؟ لڑکے اور یونیورسٹی کا نام کیوں خفیہ رکھا جا رہا ہے؟ جانئے

17  جنوری‬‮  2020

سنگا پور (این این آئی)سنگاپور میں ٹوائلٹ میں متعدد خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانے والے 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ساؤتھ چائینا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ نوجوان کا تعلق سنگاپور سے ہے جو برطانیہ کی ایک معروف یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کررہا تھا۔نوجوان پر الزام تھا کہ اس نے ایک درجن خواتین کی خفیہ طور پر نامناسب ویڈیوز بنائیں اور بعدازاں ان میں سے کچھ ویڈیوز کو آن لائن شیئر بھی کردیا جو فوری طور پر وائرل ہوگئیں،

ان ویڈیوز میں خواتین نیم عریاں نظر آئیں۔واضح رہے کہ عدالت نے اس نوجوان کی شناخت اور اس کی یونیورسٹی کے نام کو خفیہ رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان خواتین کا نام بھی سامنے نہ آسکے۔عدالت میں اس نوجوان کو ایسی ویڈیوز بنانے کے 19 الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ سال اکتوبر میں بھی یہ نوجوان عدالت میں پیش ہوا تھا جب اس پر 2 الزامات عائد کیے گئے جبکہ رواں سال 3 جنوری سے ہونے والی پیشی کے دوران الزامات میں اضافہ ہوا۔نوجوان نے 3 جنوری کی پیشی کے بعد تعلیم مکمل کرنے کے لیے سنگاپور چھوڑ کر برطانیہ جانے کی بھی درخواست دی تھی جو ایک جج نے منظور بھی کرلی البتہ اب ان پر سنگاپور چھوڑ کر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 خواتین میں سے 10 نے درخواست کی ہے کہ اس نوجوان کی شناخت سب کے سامنے لائی جائے جبکہ دو خواتین جن میں سے ایک 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے، نے اس بات کی حمایت نہیں کی۔جس کے بعد جج نے فی الحال اس کی شناخت سامنے لانے کا حکم نہیں دیا۔نوجوان پر الزام تھا کہ اس نے 2015 میں ایک ہوٹل میں 18 سال کی عمر میں ایک خاتون کی خفیہ ویڈیو بنائی تھی۔اب تک اس نوجوان پر فحش فلم رکھنے اور ٹوائلٹ میں ویڈیوز بنانے جیسے الزامات لگائے جاچکے ہیں۔نوجوان نے اپنے اوپر لگے 20 الزامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…