لندن( آن لائن ) برطانیہ میں بریگزٹ کینام پر قبل از وقت الیکشن میں کنزرویٹو کا لیبر پارٹی سے کانٹے کا مقابلہ ہے، کنزرویٹو نے بیس اور لیبر پارٹی نے انیس پاکستانیوں کو میدان میں اتار دیا۔پارلیمان کی 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدوار میدان میں ہیں، بریگزٹ کینام پر برطانیہ میں قبل از وقت الیکشن کے لیے ووٹنگ آ ج جمعرات کو ہو گی۔ پارلیمان کی چھ سو پچاس نشستوں کے انتخاب کیلئے 55 مسلمان امیدوار بھی شامل ہیں۔ کنزرویٹو نے بیس اور لیبر پارٹی نے انیس
پاکستانیوں کو ٹکٹ دیا ہے۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن، لیبرپارٹی کے رہنما جیرمی کوربن، اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نکولا سٹرجن، لبرل ڈیموکریٹس کے جوسوونسن، گرین پارٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے شون بیری اوربریگزٹ پارٹی کے نائیجل فراڑ اپنی جیت کے لیے پرامید ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آ ج ہونے والے انتخابات میں معلق پارلیمنٹ بننے کا امکان ہے۔ پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہو گا جو رات دس بجے تک جاری رہے گا۔