دی ہیگ(آن لائن)عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈائون مہم کے دوران 31ممالک میں 200سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، یہ بات یورپین پولیس اتھارٹی یورو پول نے بدھ کوکہی۔یورپین ممالک کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور امریکہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کارروائیاں ستمبر اور نومبر کے درمیان کی گئیں اور اس کے نتیجے
میں 3833منی لانڈرز کے ساتھ ساتھ 386 منی لانڈرز کو بھرتی کرنیوالوں کی شناخت کی گئی جن میں سے 228کو گرفتار کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 650سے زائد بنکوں ،17بنک ایسوسی ایشنز اور دیگر مالیاتی اداروں میں 7520فراڈ منی لانڈرز کو رپورٹ کرنے میں مدد دی جس کے دوران مجموعی طور پر 12.9ملین یوروز(14.3ملین ڈالر) کا نقصان بچایا گیا ۔