برلن( آن لائن )امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ او برائن نے جرمنی کو چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کام کرنے سے خبردار کیا ہے۔ او برائن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک مغربی جمہوریت کا کمیونسٹ چین کے ساتھ مل کر فائیو جی نیٹ ورک تیار کرنا ان کیلئے
حیران کن ہے۔ امریکا کو تحفظات ہیں کہ چین اپنے فائیو جی نیٹ ورک کے ذریعے جاسوسی کر سکتا ہے، ہواوے کمپنی ایسے تمام خدشات کو مسترد کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا فائیو جی ٹیکنالوجی میں پیچھے رہ گیا ہے اور اب چین کا راستہ روکنا چاہتا ہے۔