واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ امریکا انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ایرانی عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ امریکا کو ایرانی عہدیداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کیی قریباً 20 شکایات موصول ہوئی ہیں۔پومپیو نے
نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک ہمیں ایرانی شہریوں کی طرف سے خطوط ، ویڈیوز ، تصاویر اور اختیارات کے غلط استعمال کے بارے میں اطلاعات موصول ہوچکی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ شکایات ہم تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس طرح ہم ایران میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔