جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب کے خلاف ترکی کی سرزمین پرایران اور اخوان کے گٹھ جوڑکا انکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

تہران(این این آئی)اایرانی انٹلیجنس کی خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون ترکی میں سعودی عرب کے خلاف منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔امریکی نیوز ویب سائٹ نے سعودی عرب کے خلاف کارروائی کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب اور اخوان المسلمین کے مابین ہونے والے اجلاس کی میزبانی کے بارے میں معلومات شائع کیں۔ایرانی انٹیلی جنس اداروں کی تیار کردہ

خفیہ دستاویزات کے مطابق سنہ 2014ء کو ترکی میں ایرانی پاسداران انقلاب اور اخوان المسلمون کے لیڈروں پر مشمتل ایک اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کو کمزور کرنے کے لیے یمن کی سرزمین کو استعمال کرنے اور دیگر آپشن پرغور کیا تھا۔لیک کی گئی دستاویزات میں شامل معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اخوان کے نمائندوں نے سعودی عرب سے سخت نفرت کا اظہار کیا اور پاسداران انقلاب سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن سے سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بنائے۔ایرانی دستاویزات میں صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اخوان المسلمون اور ایرانی عہدیداروں کی طرف سے رابطے برقرار رکھنے اور سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ان دستاویزات کی جن کا ایک حصہ دی امریکی اخبار کے ذریعے شائع ہوا تھا نے عراق میں ایرانی مداخلت کی حد اور سلیمانی کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی حمایت میں بغداد کے دورے کا انکشاف شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان دستاویزات میں کہا گیا کہ سنی مکتب فکر کے دشمن نوری المالکی اب بھی عراق میں ایران کی ایک پسندیدہ شخصیت ہیں۔لیک ہونے والی دستاویزات میں دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان میں یہ بھی شامل ہے کہ ترکی کے ایک ہوٹل میں قدس فورس کے اہلکاروں اور اخوان المسلمون کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات تہران کومہیا کرنے کے لیے ایران کی طرف سے ایک جاسوس بھی

بھرتی کیا تھا۔خفیہ ایجنٹ نے تمام انٹرویوز اور زیر بحث تمام نکات کی تفصیلات سے ایران کو آگاہ کیا۔ یہ ایجنٹ صرف جاسوسی کی ذمہ داری تک محدود نہیں تھا بلکہ اسے ملاقات کے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری پر بھی مامور کیا گیا تھا۔لیک ہونے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ ایرانی وزارت داخلہ اور انقلابی گارڈز ایک دوسرے کی جاسوسی بھی کرتے ہیں۔ ترکی میں ہونے والی ملاقات کے دوران جاساسی کا تنازع زیادہ شدت اختیار کرگیا تھا۔اگرچہ ترکی کو اس طرح کیاجلاسوں کے لیے محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے۔

لیکن یہ ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو ایران اور اخوان المسلمون کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ ترک حکومت کو ابھی بھی دنیا کے ساتھ اپنے رویوں کی حقیقت کو چھپانا پڑتا ہے۔ ، لہذا ایرانی انٹلیجنس دستاویزات کے افشا ہونے کے مطابق اس نے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ چونکہ سلیمانی ترکی میں داخل ہونے سے قاصرتھا اس لیے سلیمانی کے ایک نائب صدر باسم ابو حسین کی سربراہی میں قدس فورس کے سینیرعہدیداروں کے وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…