بھارتی فوج کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

16  ‬‮نومبر‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ ورنہ چرچ کے قریب کھلے علاقہ میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ تباہ ہونے سے قبل دونوں پائلٹس ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس میں آ گ لگ گئی جس کے بعد ورنہ اور مارگا سے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسی ماہ ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔ شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔اگست میں بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

قبل ازیں بجلی کی تاروں میں پھنس کر ہی بھارت کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ جبکہ فروری میں بھی پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…