امریکا کا شام میں سیکڑوں فوجی مستقل تعینات رکھنے کا اعلان

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

واشنگٹن (آن لائن)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں 600 فوجی اہلکاروں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں جنگ کو ’ناختم ہونے والی جنگ‘ قرار دیکر امریکی فوجیوں کے انخلا کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی سیکریٹری دفاع نے شمالی شام میں 600 فوجیوں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔مارک ایسپر کا ایشیا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوج کا

انخلا اب بھی جاری ہے لیکن 600 کے قریب امریکی فوجی تیل تنصیبات کی نگرانی کیلئے وہاں موجود رہیں گے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ یورپی اتحادیوں کی جانب سے شام میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کو مضبوط کرنے پر امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اچانک شام سے تمام فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس پر ناقدین کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے شدت پسند تنظیم داعش کے دوبارہ پروان چڑھنے کا موقع میسر آ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…