منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں نوجوان ہونا سب سے بڑا جرم بن گیا،بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہا کر دی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سے محروم وادی کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر نجی گاڑیوں میں گھومتے پھرتے ہیں اوراپنے گھر سے باہرکسی بھی نوجوان کو گرفتارکرلیتے ہیں جیسے علاقے میں نوجوان ہونا سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے لڑکوں کے اہلخانہ نے سرینگر میں صحافیوں سے رابطہ کرکے اس صوتحال کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام نہ صرف ان کے بچوں کو اٹھاتے ہیں بلکہ گرفتار بچوں کو دیئے جانے والے کھانے کے پیسے بھی ان سے وصول کرتے ہیں۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ خاندانوں نے کہاکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس بھارتی پولیس کے اہلکار14سے 16سال کے بچوں کو اٹھاکرنجی گاڑیوں میں ڈال دیتے ہیں اورپولیس سٹیشن پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فورسز اہلکارپرائیوٹ گاڑیوں میں سرینگر کے مضافات میں رہائشی علاقوں کے چکرلگاتے ہیں اور اپنے گھروں کے ارد گرد گھومنے والے نوجوانوں کو اٹھا تے ہیں۔ رہاہونے والے تین نوجوانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں نہ صرف ایک ہفتے کے لیے گرفتاررکھا گیا بلکہ پولیس لاک اپ میں ان پر شدید تشددبھی کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سے محروم وادی کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر نجی گاڑیوں میں گھومتے پھرتے ہیں اوراپنے گھر سے باہرکسی بھی نوجوان کو گرفتارکرلیتے ہیں جیسے علاقے میں نوجوان ہونا سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے لڑکوں کے اہلخانہ نے سرینگر میں صحافیوں سے رابطہ کرکے اس صوتحال کے بارے میں بتایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…