پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایران اتفراتفری پھیلا کر خطے میں مداخلت کر رہا ہے، امریکا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگاس نے کہا کہ ایران میں امریکیوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کی 40 ویں برسی منانا ضروری ہے۔ ترجمان نے ایران میں چالیس سال پیشتر ایران میں امریکی سفارتخانے میں امریکیوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کو تاریخ کا سیاہ دور قرار دیا۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ریاست یرغمالیوں اوران کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر

اس واقعے کی یاد منائے گی۔ ترجمان نے ایران پر زور دیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام امریکیوں کو رہا کرے۔ اورٹیگاس نے کہا کہ انتظامیہ ایران میں قید امریکیوں کی رہائی کے لیے پس چلمن کام کر رہی ہے۔ ہم ہرامریکی یرغمالی کو رہا کرنے کے لیے اپنی ہرکوشش کو بروئے کار لائیں گے۔عراق میں ہونے والے واقعات کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم عراق میں امن اور جمہوریت کو دیکھنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ عراق میں مظاہروں کو دبانے میں ایران کی مداخلت سے ہم حیران نہیں ہیں۔ ایران ، عراق ، لبنان ، شام ، یمن اور افریقہ میں افراتفری کے لیے ریاستی کفیل کے طور پر مداخلت کرتا ہے۔لبنان میں مظاہروں کی بات کرتے ہوئے اورٹگاس نے کہاکہ ہم نے لبنانی فوج میں کسی بھی فوجی ساز وسامان کی آمد میں تاخیر نہیں کی ہے اور نہ ہی لبنان کو فوجی ساز وسامان کی فراہمی بند کی ہے۔ ہم لبنانی فوج کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور یہ ہماری پالیسی ہے۔ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کا بھی حوالے دیا جس میں انہوں نے لبنان میں بدعنوانی کے خلاف جنگ اور شفافیت کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ہم لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال لبنان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پورے مشرق وسطیٰ کے بارے میں ہماری یہی خواہش ہے۔ ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ امریکا کی 105 ملین ڈالر کی امداد لبنان تک پہنچے۔داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل کے بارے میں امریکی وزات خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے داعش کو شکست دی ہے اور نام نہاد خلافت کو تباہ کردیا ہے، لیکن ہم تنظیم کی باقیات سے بے پرواہ نہیں۔ داعش کے خلاف جنگ نسلوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…