نیویارک(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو اختلافات ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جو ہوسکا کروں گا، جوہری طاقتوں میں کشیدگی تشویشناک ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی سے ملاقاتیں کی
ہیں، دونوں ممالک کو اختلافات ختم کرنے پرزور دیا ہے، پاکستان اور بھارت میں صورتحال نازک ہے، دونوں جوہری طاقتیں ہیں، انہیں مل کر کام کرنا ہوگا، عمران خان اور مودی دونوں اچھے دوست ہیں۔ یاد رہے امریکی صدر اس سے پہلے بھی کئی بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔