ریاض(آن لائن)سعودی وزارت عدل و انصاف نے کہا ہے کہ قومی اور شاہی پرچم کی توہین پر ایک برس قید اور تین ہزار جرمانے کی سزا ہے۔ وزارت عدل و انصاف نے قومی اور شاہی پر چم کی توہین کرنے پر مقررہ سزا کے حوالے سے بتایا کہ کوئی بھی ملکی یا غیر ملکی قومی یا شاہی پرچم کی توہین کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے سز ا دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی قومی علامت یا دوست ملکوں کے پر چموں کی توہین پر بھی یہ سزا دی جائے گی۔خواہ اس قسم کا جرم پبلک مقام پر یا انفرادی طور پر کیا کیا
گیا ہو۔وزارت عدل و انصاف کے مطابق سعودی عرب یا دوست ممالک سے اظہار نفرت بھی جرم تصور کیا جائے گا۔سعودی پرچم سوگ ، قدرتی آفت یا کوئی بڑا سانحہ رونما ہوجائے۔ اسے سرنگوں نہیں کیا جاتا۔ اسے زمین اور گندے پانی پر رکھنے، ناپاک مقامات پر لے جانے یا پرچم پر بیٹھنے کی ممانعت ہے۔ یہ پابندی قومی پرچم پر تحریر کلمے کے احترام میں کی جاتی ہے۔ ٹی شرٹس یا قمیضوں پرسعودی پرچم کا نقش بھی منع ہے۔ سعودی سپورٹس حکام نے کھیلوں کے مقابلوں میں عوام کے لیے متبادل پرچم تیار کررکھا ہے۔