نئی دہلی(این این آئی) بھارتی کانگریس کے رہنما آنند شرما نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کی پالیسی بھارتی مفادات کے منافی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریسی رہنما ء آنند شرما نے ہیوسٹن میں مودی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار مودی سرکار کا
نعرہ امریکی ووٹرز کیلئے پیغام تھا اور بھارتی پالیسی ہے کہ کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت نہ کی جائے۔بھارتی رہنماء نے کہا کہ بھارت کے امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں سے ہی تعلقات ہیں اور نریندر مودی امریکہ میں ہمارے نمائندے ہیں کسی کی انتخابی مہم کے سٹار نہیں ہیں۔