جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان، شادی کی تقریب پر فضائی حملہ، خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن) افغان صوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں شادی کی تقریب پر فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق وزخمی ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضلع موسیٰ قلعہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو فضائی حملے کئے گئے۔ ہلمند کی صوبائی کونسل کے رکن عبدالماجد اخوندزادہ کے مطابق ضلع موسی قلعہ کے گاؤں شاہ واہروس میں ایک گھر جہاں شادی کی تقریب جاری تھی پر فضائی حملے میں بڑی تعداد میں شرکاء جن میں خواتین اور بچے شامل تھے مارے گئے ہیں۔

کونجک نامی گاؤں میں دوسرے فضائی حملے میں 18 عسکریت پسند مارے گئے۔عبدالماجد اخوندزادہ نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا شادی والے گھر پر ادھی رات کے وقت ہونے والے حملے کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد کم از کم 40 ہے۔صوبائی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کونجک میں سپیشل ا?پریشنز فورسز کے فضائی حملے اور اپریشن کے دوران 14 عسکریت پسند مارے گئے ہیں جن میں چھ غیر ملکی عسکریت پسند اور طالبان کے تین اہم کمانڈر شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کارروائیوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کے الزامت کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔افغانستان میں موجود اتحادی افواج 2014 ء کے اواخر سے افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ عبدالماجد اخوندزادہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ فضائی حملوں میں عام شہری مارے گئے ہیں تاہم انہوں نے مارے جانے والوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔برطانوی خبررساں ادارے نے ہلمند کی صوبائی کونسل کے ایک اور رکن عطاء اللہ افغان کے حوالہ سے شادی کی تقریب پر فضائی حملے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 35 اور زخمیوں کی 13 بتائی ہے۔ دریں اثنا امریکی خبر رساں ادارے نے صوبائی حکام کے حوالے سے تقریب پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 بتائی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو بھی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں اتحادی افواج کے فضائی حملے کے دوران کھیتوں میں کام کرتے 30 محنت کش مارے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…