ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کاگٹھ جوڑ بے نقاب،اسلام مخالف جذبات کو چھپانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے،بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسٹن(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی غیر معمولی گرم جوشی نے دونوں رہنماؤں کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں ہونے والے جلسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی،

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ہزاروں بھارتی نژاد امریکیوں کے سامنے اپنے قریبی اور ذاتی تعلقات کا اظہار کیا ہے تاہم دونوں رہنما اپنے اسلام مخالف جذبات کو چھپانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔صدر ٹرمپ پہلے ہی مسلم دشمنی اور نفرت انگیز گفتگو کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند اسلامی جماعتوں کے ہاتھوں اپنی عوام کو یرغمال بننے نہیں دیں گے اور عام بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کو شدت پسندوں سے بچانے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کو چھپانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بدنام کرنا کچھ لوگوں کا اولین ایجنڈا ہے، ہم نے کشمیر کو ترقی اور برابر کا درجہ دیا جس سے کسی ملک کو تکلیف ہورہی ہے۔بھارتی وزیراعظم کے جلسے میں امریکی صدر کے علاوہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم عہدیدار بھی شریک تھے، بیگانے کی شادی میں دیوانہ کے مصداق مودی کے جلسے میں صدر ٹرمپ کی گرم جوشی کی وجہ تجزیہ کاروں نے امریکی انتخابات کی تیاری کو قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے چاپلوسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں آنے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کے معاملات کو دیکھنے سے قبل ہم اپنے بھارتی نژاد امریکی شہریوں کا خیال رکھیں گے اور انہیں اس سرزمین پر کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔دوسری جانب جس وقت جلسہ گاہ میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم مودی اپنے گٹھ جوڑ کا عملی مظاہرہ کر رہے تھے عین اسی وقت فٹبال اسٹیڈیم کے باہر سیکڑوں مظاہرین مودی سرکار کے مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے ’فری کشمیر‘ کے پلے کارڈز اٹھائے احتجاج کررہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…