ایمریٹس نے پاکستانیوں کویکم اکتوبر تا 10 دسمبر دبئی کے ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت پیش کردی،تفصیلات جاری

23  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) دبئی میں موسم گرما کی شدت میں کمی آنے کے نتیجے میں پاکستان سے براستہ دبئی سفر کرنے والے پاکستانی یورپ، امریکاز یا افریقہ آنے و جانے والے مسافروں کے لئے دبئی بہترین اسٹاپ اوور ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے ایمریٹس ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 24 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان خریدے جانے والے ہر اس ٹکٹ پر دستیاب ہوگی جس کی معیاد سفر 10 دسمبر 2019 تک ہے۔

مسافر تین براعظموں کے مختلف مقامات پر سفر کے لئے ٹکٹ کی خریداری پر ا پنے ٹریول کیبن کے اعتبار سے دبئی کے ہوٹل میں ایک یا دو رات بالکل مفت قیام کرسکیں گے۔ مفت قیام کی سہولت اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس پر دستیاب ہے اور یہ سہولت ان مسافروں کو فرا ہم کی جائے گی جن کا دبئی میں قیام کا دس گھنٹے یا اس سے زائد ہوگا۔ فرسٹ اور بزنس کلاس کے مسافر دبئی کے صف اول کے ہوٹلز ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن یا ایڈریس دبئی مال میں دو رات قیام کرسکیں گے جبکہ اکانومی کلاس کے مسافر روو ایٹ دی پارک یا روو ہیلتھ کیئر میں ایک رات قیام کرسکیں گے۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان جبر العزیزبی نے کہا، “دبئی میں سفر کے لئے ماہ نومبر اور دسمبر بہترین وقت ہوتا ہے خاص طور پر جو شہر کے مشہور مقامات کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے خواہاں ہوں۔ اس عرصے کے دوران ہوٹل میں بالکل مفت قیام ہماری جانب سے ایک نمایاں خصوصیت ہے جس سے مسافروں کو ایک ٹکٹ پر دو شہروں کے سفر کی سہولت کا موقع ملے گا۔” یہ سہولت 10 ہفتے کے لئے دستیاب ہے تاہم 15 نومبر تا 22 نومبر کے درمیان مفت ہوٹل قیام کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ یہ سہولت ہوٹل کے کمرے کی دستیابی سے مشروط ہے، جس میں ایک ٹکٹ پر ایک شخص کے قیام کا کمرہ جبکہ سفر میں اکھٹے دو افراد کو ڈبل روم ملے گا۔ 12 سال سے کم عمر بچہ کو اپنے والدین کے ساتھ اسی کمرے میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

اس آفر میں دبئی کے ویزے کی سہولت شامل نہیں ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور بہترین سفر کے مراکز میں شامل دبئی میں اس عرصے کے دوران مختلف اقسام کے بڑے پروگرامات بشمول کلچر، میوزک، اور اسپورٹس کے شائقین کے لئے مفت قیام کی سہولیات ہیں۔ ان میں 10 اکتوبر تا 12 اکتوبر میوزک فیسٹول ویک اپ کال، 16 اکتوبر تا 6 نومبر فینٹم آف دی اوپیرا، دبئی کا سب سے بڑا گیمنگ فیسٹول (17 اکتوبر تا 19 اکتوبر)، پارٹی ان دی پارک ود فیٹ بوائے سلم، دی کوکس اینڈ رچرڈ ایشکرافٹ (31 اکتوبر تا 2 نومبر)،

14 نومبر کی شب اریتھا فرینک لن کو خراج عقیدت، 5 دسمبر تا 7 دسمبر دبئی رگبی 7 ایس اور 6 دسمبر کو دبئی رگبی 7 ایس میں کیلی مینوگ جیسے اہم پروگرام شامل ہیں۔ ایمریٹس سال 1985 سے پاکستان میں سفری خدمات فراہم کررہا ہے اور فی الوقت پانچ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے ہفتہ وار 67 پروازیں آپریٹ کررہا ہے اور چھ براعظموں کے 158 مقامات پر باسہولت انداز سے سفر کی سہولت پیش کرتا ہے۔ دبئی اسٹاپ اوور آفر یا اسکی فلائٹس کی بکنگ کی مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی اس لنک(www.emirates.com/pk) پر وزٹ کریں یا 021 111 225 535پر کال کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…