پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر بھی ہمارا ہے۔۔۔ بھارت کی ڈھٹائی، پاکستان اور چین سے آزاد کشمیر میں سی پیک سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے 7 اور 8 ستمبر کے پاکستان کے دورے کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دینے پر بھارت نے تشویش کا اظہار کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاک-چین مشترکہ اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کو آزاد کشمیر میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلقہ سرگرمیاں بند کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے دوران چین اور

پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کا حوالہ مسترد کرتے ہیں، جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہے’۔رویش کمار کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے پاکستان اور چین دونوں کو آزاد جموں و کشمیر میں سی پیک کے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے جو بھارت کا حصہ ہے اور اس پر غیر قانونی طور پر پاکستان نے 1947 سے قبضہ کر رکھا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم تمام متعلقہ جماعتوں سے اس طرح کے کام کو بند کرنے کی درخواست کرتے ہیں ‘۔پاکستان اور چین نے 8 ستمبر کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ چینی اور پاکستانی فریقین نے اتفاق کیا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا بنیادی حصہ ہے اور ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔پاکستانی اور چینی فریقین نے اتفاق کیا کہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا، تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہے، اس سلسلے میں فریقین کو خطے میں موجود تنازعات اور مسائل کو باہمی احترام اور برابری کی سطح پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں اطراف سے سی پیک کی تعمیرات، موجودہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے اور ساجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دینا، روزگار پیدا کرنا اور بہتر زندگی کو مزید آگے بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا جبکہ صنعتی پارکس اور زراعت میں تعاون کو بڑھانے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دونو ں فریقین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…